بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی حدود سے ہی گزرےگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈسیک )بھارت کی طرف سے پاکستانی فضائی حدود استعمال نہ کرنے کے اعلان کے باوجود بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستانی حدود سے ہی گزرے گا ۔ حکومتی ذراءع کے مطابق بھارت نے عمان، ایران، وسطی ایشیا کے جس روٹ کو استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے، وہ پاکستان کی حدود کو چھو کر گزرتا ہے،وزیراعظم مودی کا جہاز کراچی سے پاک حدود استعمال کرتے ہوئے ہنگول ایران عمان براستہ گوادر گزرے گا، ۔ پاکستان نے مارچ سے بھارتی پروازوں کے لئے دو راستے کھول دئے ہوئے ہیں ، ایک بھارت سے یورپ اور سنٹرل ایشیا کے لئے ہے،دوسرا روٹ بحیرہ عرب کے اوپر سے کراچی، ہنگول، گوادر ہے،یہ روٹ کراچی، بدین سے بھارت میں داخل ہوتا ہے ۔

Facebook Comments