مکہ مکرمہ میں حج سے قبل ہی پاکستانی حجاج کو مشکلات کا سامنا

مکہ مکرمہ(رپورٹ:مختیار شامی) مکہ مکرمہ میں حج سے قبل ہی پاکستانی حجاج کرام کو مشکلات کا سامنا،حجاج نے پاکستان حج منسٹری کیخلاف شکایتوں کے انبار لگا دئیے، سوکھی روٹی، بدبودار کھانا، غیرمعیاری چائے پر حاجیوں کا احتجاج تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ میں حج سے قبل ہی پاکستانی حجاج کرام نے پاکستان حج منسٹری کی جانب سے سے حاجیوں کو سہولیات کے ناقص انتظامات کے خلاف احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ سے 15کلو میٹر کی دوری پر عزیزیہ میں ہوٹلوں میں پاکستانی حجاج کرام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے،روزنامہ ہم صفیر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عزیزیہ میں بلڈنگ نمبر 5 کے رہائشی حجاج کرام کا کہنا تھا کہ بلڈنگ میں حاجیوں کی گنجائش سے زائد افراد کو رکھا گیا ہے ہے جس کے باعث حجاج کرام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ایک بیڈ روم میں 5کی گنجائش ہے تو دس افراد کو رکھا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ کھانا انتہائی غیرمعیاری ہے کھانے سے بدبو کا آنا سوکھی روٹی اور غیرمعیاری کھانے کے باعث حج سے قبل ہی حجاج کرام کا بیمار ہونا بڑی تشویش ناک بات ہے جبکہ پاکستان حج منسٹری نے اس سال حج پر سبسڈی ختم کرکے 408000 کا پیکج دیا تھا۔ حجاج کرام نے وزیراعظم عمران خان وزیر مذہبی امور سے مطالبہ کیا ہے کہ حجاج کرام کو سہولیات فراہم کی جا ئیں اور حجاج کرام اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ ایک حاجی کا کہنا تھا کہ سابق حکومت نے گزشتہ سال حاجیوں کو بہترین سہولیات فراہم کی تھی۔

Facebook Comments