جدہ (ہم صفیر نیوز) سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات برادر عرب اسلامی ملک سوڈان کی خوراک کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے 540000 ٹن گندم بھیجیں گے۔سعودی میڈیا کے مطابق گندم کی یہ مقدار سوڈانی عوام کی تین ماہ کی خوراک کی ضروریات کیلئے کافی ہوگی،اس میں سے پہلے اور دوسرے بیچ میں ایک لاکھ چالیس ہزار ٹن گندم سوڈان کوروانہ کر دی گئی ہے۔سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے سوڈان کو اقتصادی اور مالیاتی استحکام کے لیے مشترکہ طور پر تین ارب ڈالر کی امداد دینے کا اعلان کیا تھا اور گندم کی بھیجی جانے والی مقدار بھی اسی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔قبل ازیں سعودی عرب کی وزارت خزانہ نے ایک بیان میں یہ اطلاع دی تھی کہ سوڈان کی مالی امداد کے ضمن میں پچیس کروڑ ڈالرز اس کے مرکزی بنک میں منتقل کردئیے گئے ہیں۔یو اے ای نے سوڈان کے لیے اپریل میں پچاس کروڑ ڈالرز کے امدادی پیکج کا اعلان کیا تھا۔اس میں سے باقی رقم کی مالیت کا ایندھن، گندم اور ادویہ سوڈان کو بھیجی جائیں گی۔
تازہ ترین خبر
- اہم خبریںحکومت سے 6 نکات پر عملدرآمد چاہتے ہیں، اختر جان مینگل
- اہم خبریںسال 2020 میں دنیا بھر میں 2سورج اور 4 چاند گرہن ہوں گے
- اہم خبریںہم لوگوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے کاوشیں کر رہے ہیں،سعیدغنی
- اہم خبریںپاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلئے پْرعزم ہے،عمران خان
- اہم خبریںچینی باشندوں کیخلاف کارروائی سردخانے کی نذر
- اہم خبریںاخترمینگل کے تحفظات کودور کیاجائے گا،نصرت واحد
- اہم خبریںنبی کریم ﷺ کی پاکیزہ زندگی بنی نوع انسان کے لیے ہدایت کا ذریعہ ہے:براہیم قادری
- اہم خبریںشہباز شریف کی ان ہاؤس تبدیلی کی خواہش دیوانے کی بڑھکیں ہیں،فردوس عاشق اعوان
- اہم خبریںکشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سماجی تنظیموں کا احتجاج و ریلیوں کا سلسلہ جاری
- اہم خبریںلالا اسد پٹھان کا سکھر پریس کلب پہنچنے پر شاندار خیرمقدم