کشمیریوں پر بھارتی مظالم برداشت سے باہر ہیں، پیر صاحب پاگارا

خیرپور(ہم صفیر نیوز)عیدالضحیٰ کے موقع پر پیر جو گوٹھ میں حروں کے روحانی پیشوا ہ پا کستان مسلم لیگ فنکشنل لیگ اورجی ڈی اے کے سربراہ پیر صاحب پاگارا نے ہزاروں مریدوں، عقیدت مندوں کو زیارت کروانے کے بعد خاندانی روایات کے مطابق مریدوں اور عقیدت مندنوں سے خطاب میں کشمیری بھائیوں کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ساتھ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ کے کشمیریوں پر بھارتی مظالم برداشت سے باہر ہیں پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے،ملک و قوم کی خاطر پاک افواج کی قربانیاں قابل فخر ہیں ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں مہنگائی کی وجہ سے لوگ دو وقت کا کھانا کھانے میں پریشان ہوگئے ہیں،پانی کی کمی کی وجہ سے سندہ میں زرعی زمینیں تباہ اور برباد ہوگئی جس کی وجہ سے زمیندار طبقہ سخت پریشان ہے، آپ اور ہم ملکر دعائیں کریں کے ہماری پاک فوج اور ملک مضبوط رہے، انہوں نے مزید کہا کہ اپنی اولاد کے ساتھ خاص طور پر اپنی بچوں کو تعلیم دلوائے تاکے ملک اور معاشرے میں خوشحالی آسکیں، اپنے پڑوسیوں سے خوش اخلاص طریقے سے پیش آؤ تاکے ان کو کوئی تکلیف نہ آئے، اگر ہم اللہ پاک اور ان کے رسول کی راہ پر چلیں گے تو کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔

Facebook Comments