سکھر، منشیات فروش عابد عرف کباڑی بندھانی گرفتار

سکھر(ہم صفیر نیوز)ترجمان سکھر پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں کی خصوصی ہدایات پر تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے بچل شاہ کے قریب خفیہ اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش عابد عرف کباڑی بندھانی کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2200گرام چرس برآمد کی اور مقدمہ درج کر لیا ہے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم اس سے قبل متعدد بار منشیات و دیگر مقدمات پر چالان ہو چکا ہے اور ملزم شہر او ر اسکے گرد نواح کے مختلف علاقوں میں چرس سپلائی کیا کرتا تھا، ایس ایس پی سکھر عرفان علی سموں نے پولیس پارٹی کا کامیاب کاروائی پر شاباشی کا پیغام دیا ہے۔

Facebook Comments