شہدادپور (ہم صفیر نیوز )تھر دیپ مائیکرو فنانس فاؤنڈیشن برانچ آفیس شہدادپور کے مئنیجر اور پاک اومان بینک کے سیلر نے اپنے دیگر ساتھیوں کی مدد سے لون دینے اور اس کی ضمانت پڑنے کے بھانے کسی پرائیویٹ جگہ پر بلاکر تین بچوں کی ماں کو بلاکر شراب کے نشے میں دھت ہوکر اپنی حوس کا نشانہ بنا ڈالا اب خاموش رہنے کے لئے مسلسل دھمکیاں دی جارہی ہیں تانیہ خاصخیلی کی میڈیا کے سامنے بیان تفصیلات کے مطابق نسیم نگر شہدادپور کی رہائشی تین بچوں کی ماں تانیہ خاصخیلی زوجہ عرس خاصخیلی نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنے پلاٹ کے لئے تھر دیپ مائیکرو فنانس فاؤنڈیشن کے زیلی برانچ شہدادپور کے مئنیجر وسیم لغاری سے رابطہ کیا تھا کہ مجھے بینک لون کی اشد ضرورت ہے جس پر ایک گارنٹر مل گیا تھا دوسرے کا نام وسیم لغاری نے حامی بھرلی اور اپنے ساتھی پاک اومان بینک کے سیلز مین اظہر خاصکیل نے ایک رات 9 بجے مجھے فون کرکے اپنے بینک کے قریب ایک مکان پر بلایا اور کہا کہ آپ آجاؤ اور رقم لیکر جاؤ میں اپنے بیٹے کے ساتھ ان کی رہائش پر پہنچی تو وسیم لغاری کے ہمراہ ایک دوسرے پاک اومان مائیکرو فنانس بینک کے ملازم اظہر خاصخیلی اور ملدسی کے قریب بھڑو کے رہائشی زمیندار اعجاز بگھیو نامی شخص موجود تھے اور شراب کی پانچ چھ بوتلیں کھلی ہوئی تھی اور مجھے زبردستی کمرے میں لے جاکر شراب کے نشے میں مجھ سے سب نے باری باری اپنی حوس کا نشانہ بناتے رہے میرے چیخ و پکار پر بھی ان درندوں کو رحم نہیں آیا میرا بیٹا جو میرے ساتھ تھا اس کو کمرے سے باہر نکال دیا اور اس کے چیخنے پر اس معصوم بچے کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، تانیہ خاصخیلی نے میڈیا کو بتایا کہ اب مجھے مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں کہ آپ نہ تو پولیس میں ہمارے خلاف بیان دینا نہ ہی کسی میڈیا والوں کے سامنے بیان a ہ دینا ورنہ ہم آپ کو الٹا بدنام کریں گے اور جھوٹے مقدمات میں قید کرائیں گے، اب مجھے روزانہ پئسوں کا بھی لالچ دے رہے ہیں انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیر اعظم پاکستان آئی جی سندھ پولیس آر پی او حیدرآباد ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد ایس ایس پی سانگھڑ سے اپیل کی ہے مجھے انصاف دلایا جائے اور اپنے اور اپنے بچوں کی تحفظ کی اپیل کی ہے۔
تازہ ترین خبر
- اہم خبریںکتاب سے دوری حقیقت میں علم سے دوری ہے، عامرخان
- اہم خبریںایک اور دعا بھیڑوں کے بھیت چڑھ گئی
- اہم خبریںبلدیہ غربی اور وسطی میں بلدیاتی وسائل کے حوالہ سیہر ممکن تعاون کیا جائیگا: ناصرشاہ
- متفرقسندھ میں ٹڈی دل سے 10 لاکھ ایکڑ سے زائد زمین متاثر ہوئی: اسماعیل راہو
- اہم خبریںکراچی،ایس آئی یو ٹی کے اردگرد گاڑیوں کی غیرقانونی پارکنگ کا سلسلہ جاری
- اہم خبریںوزیراعظم نے سندھ میں پیپلز پارٹی سے کسی بھی ڈیل کو مسترد کردیا
- کرکٹمحسن خان کا وزیراعظم سے کرکٹ میں احتساب کا مطالبہ
- بزنسپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان
- اہم خبریںلاڑکانہ، نوڈیرو چوک پر طالب علم کو بدمست ڈرائیور نے کچل کر ہلاک کردیا
- اہم خبریںجیکب آباد : خواجہ سرا کے ناراض ہونے پر نوجوان آپے سے باہر ہو گیا