ریما خان کی سوشل میڈیا پر نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل

لاہور (ہم صفیر نیوز) اداکارہ ریما خان کی سوشل میڈیا پر نعت پڑھنے کی ویڈیو وائرل‘ صارفین کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ریما خان نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں قائم پاکستان سفارت خانے میں محفل میلاد میں موجود ہیں اور نعت شریف زہے مقدر حضور حق سے سلام آیا پیام آیا پڑھ رہی ہیں۔ پاکستان ایمبیسی میں محفل میلاد کا انعقاد 12 ربیع الاول کی مناسبت سے کیا گیا تھا۔سوشل میڈیا صارفین ریما خان کی آواز اور نعت پڑھنے کے انداز کو بے حد پسند کررہے ہیں۔

Facebook Comments