پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر

فیصل آباد (ہم صفیر نیوز)پاکستان دنیا بھرمیں پیاز پیداکرنے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر آگیا ہے جبکہ ماہرین زراعت نے بمپر کراپ کے حصول کیلئے کاشتکاروں کو پیاز کی اکتوبر کاشتہ نرسری اگلے ماہ دسمبر کے آغاز میں کھیتوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ماہرین زراعت نے ایک ملاقات کے دوران کہاکہ دنیا میں سب سے زیادہ پیاز چین میں کاشت ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ پیاز کو زیادہ دیر تک ذخیرہ نہیں کیاجاسکتا تاہم زیرو ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور 60 سے 65فیصد نمی کی صورت میں پیاز قدرے دیر تک ذخیرہ کیاجاسکتاہے۔انہوں نے بتایاکہ چونکہ پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان میں سال کے مختلف اوقات میں پیاز کی فصل کاشت ہوتی ہے لہذا یہ سارا سال مارکیٹ میں دستیاب رہتاہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں پیاز کی 2 فصلیں کاشت کی جاتی ہیں نیز موسم بہار میں اکتوبر میں کاشت کی گئی نرسری دسمبر میں کھیتوں میں منتقل کی جاتی ہے جس کی پیداوار اپریل اور مئی میں حاصل ہوناشرو ع ہو جاتی ہے۔ انہوں نے آب و ہوا اور پیاز کی اقسام کو بھی مدنظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Facebook Comments