ملک بھر کے شہروں میں ٹماٹروں کا شدید بحران

سکھر(ہم صفیر نیوز) ملک بھر کے شہروں میں ٹماٹروں کا شدید بحران ہے ٹماٹر کے نہ ہونے سے قیمتیں آسمانوں کو جا پہنچی غریب عوام زہنی کوفت میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ کسٹم زرائع کے مطابق ملک بھر کے شہروں میں حالیہ ٹماٹر وں کے بحران کے باعث ایران سے براستہ افغانستان اور افغانستان سے براستہ چمن پاک افغان بارڈر سے روزانہ کی بنیاد میں ٹماٹرکے درجنوں ٹرک پاکستان آرہے ہیں جس کا باقائدہ ٹیکس وصول کیا جارہا ہے کسٹم حکام کے مطابق ملک میں ٹماٹرکے کمی کے باعث ایران سے ٹماٹرامپورٹ سے پاکستان میں ٹماٹر کی قیمت واپس معمول کے مطابق آنے کا امکان ہے حکومت نے مقامی منڈی میں ٹماٹر کے ہوش ربا اضافہ کے پیش نظر ایران سے ٹماٹر درآمد کی اجازت دی تھی جوکہ ایران سے افغانستان اور افغانستان سے چمن پاک افغان بارڈر کے راستے سے پاکستان آرہے ہیں اور حکومت نے ایران سے ٹماٹر کی درآمد کی اجازت ایک مہینے کیلئے دی ہے،ٹماٹر کے روزانہ کی بنیاد پر درجنوں ٹرک آرہے ہیں مگر پھر میں ملک بھر کے شہروں میں ٹماٹر کی قیمتیں سمجھ سے بالا تر ہے اور غریب عوام ٹماٹر خریدنے سے قاصر ہے مرغی کا گوشت ٹماٹر سے سستامل رہا ہے ٹماٹرکی مہنگائی نے غریب عوام کے ہوش اُڑادیے حکومت ٹماٹر کے قیمتوں میں اضافہ کے بجائے کمی لائیں۔

Facebook Comments