سکھر:نو تعینات میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی بلدیہ افسران سے تعارفی میٹنگ

سکھر (ہم صفیر نیوز)نو تعینات میونسپل کمشنر محمد علی شیخ کی بلدیہ افسران سے تعارفی میٹنگ‘ فرداََ فرداََ محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ لی‘ مجموعی کارکردگی پر اظہار اطمینان‘ شہری مسائل اور ملازمین کے جائز مسائل کے حل میں اپنا بھرپور تعاون ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ تفصیلات کے مطابق نو تعینات میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے چارج سنبھالنے کے بعد پیر کے روز بلدیہ افسران سے تعارفی میٹنگ کی جس میں بلدیہ افسران ایکسین سہیل میمن‘ چیف آفیسر ہیڈ کوارٹر پیر عطاء الرحمن خان‘ اسٹور پرچیز آفیسر عابد علی انصاری‘ اکاؤنٹ آفیسر یوسف ملک‘ ٹیکسیشن آفیسر خالد جتوئی ڈاکٹر طفیل سمیت دیگر نے اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی کے حوالے سے میونسپل کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل کے حوالے سے آگاہ کیا۔ میونسپل کمشنر محمد علی شیخ نے افسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے درپیش مسائل اور شہر کی بہتری کیلئے اٹھانے جانے والے ہر اقدام پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا اور اس امید کا بھی اظہار کیا کہ بلدیہ افسران بھی محکمے کی کارکردگی بہتر بنانے میں انکے شانہ بشانہ کام کریں گے اور اپنے فرائض ایمانداری سے ادا کرتے ہوئے شہری مسائل حل کریں گے۔ میونسپل کمشنر نے تمام محکموں کے سربراہان کو سختی سے ہدایات جاری کیں کہ ماتحت عملے کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے جبکہ ڈیوٹی چور ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائیں کیونکہ ڈیوٹی چور ملازمین ہی محکمہ کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں‘ ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہ برتی جائے۔

Facebook Comments