سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے ان کا کھیل ختم ہو چکا،نفیسہ شاہ

کراچی (ہم صفیر نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے عمران خان کے خطاب پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ کی کیفیت بتا رہی ہے کہ ان کا کھیل ختم ہو چکا ہے۔ خان صاحب اب مسخرہ پن نہیں چلے گا جانے کی تیاری کرو۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ سلیکٹڈ سن لو بلاول بھٹو زرداری طلوع ہورہے اور تم غروب ہو رہے ہو۔ این آراو لکھ کر پانی میں گھول کر پی لیں۔ یہ ان کی خوش فہمی ہے کہ کوئی ان سے این آراو مانگے گا۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جی ہاں اس ملک میں سلیکٹڈ نے دو قانون بنا رکھے ہیں، ایک قانون سیاسی مخالفین کے لئے ہے، دوسرا علیمہ خان، جہانگیر ترین، علیم خان اور دیگر کے لئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج عمران خان نے خود اپنی ہی زبان سے احتساب کا بھانڈہ پھوڑ دیا ہے اور اقرار کر لیا ہے کہ احتساب کی آڑ میں قید کئے گئے سیاسی رہنما دراصل عمران نیازی کے مغوی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کرپٹ عناصر کے سرغنہ ہیں اور تمام کرپٹ عناصر ان کی اپنی پارٹی میں شامل ہیں۔ 

Facebook Comments