ایران قانونی مظاہروں کا احترام کرے،فرانس، جرمنی کی تلقین

برلن(ہم صفیر نیوز) جرمنی نے ایران پر زوردیا ہے کہ وہ ’قانونی‘ مظاہروں کا احترام کرے اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین کیساتھ مذاکرات کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن چانسلر اینجیلا میرکل کی خاتون ترجمان آلرائیک ڈیمر نے ایک بیان میں کہا کہ لوگ جب دلیری کیساتھ اپنے معاشی اور سیاسی تحفظات کا اظہار کررہے ہیں تو ہمیں ان کے جائز حق کو تسلیم کرنا چاہیے جیسا کہ اس وقت ایران میں ہورہا ہے۔انھوں نے کہاکہ ایرانی حکومت کو مظاہروں کا اس انداز میں جواب دینا چاہیے کہ وہ مکالمے کا آغاز کرے۔دوسری جانب فرانسیسی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ایران میں رونما ہونیوالے واقعات کا باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے۔ اس نے فرانس کے اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران میں اظہار رائے کی آزادی اور پرامن احتجاج کا احترام کیا جانا چاہیے۔

Facebook Comments