فیصل آباد؛3افراد کی موت گلے لگانے کی کوشش

فیصل آباد (ہم صفیر نیوز)حالات کے ستائے ہوئے 3افراد کی موت گلے لگانے کی کوشش، تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل،تفصیلات کے مطابق گٹ والاکے رہائشی 40سالہ غلام مرتضیٰ ولد نواز نے گھریلو حالات سے تنگ آکر زہرنگل لیا جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال داخل کرایاگیا، علاوہ ازیں ننکانہ کے رہائشی 35سالہ ریاض ولد امجد نے زہریلی گولیاں اور 73گ ب کی رہائشی 20سالہ اقصیٰ زوجہ خان محمد نے بھی پٹرول پی کر گھریلو جھگڑے پر موت گلے لگانے کی کوشش کی متاثرہ افراد کو سول ہسپتال میں طبی امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔

Facebook Comments