نائجیریا میں مسلح ڈاکوؤں نے 30 افراد کو ہلاک کر دیا

ابوجہ (ہم صفیر نیوز)افریقی ملک نائجیریا کے شمال مغربی حصے میں ڈاکؤوں نے ایک گاؤں پر حملے کے دوران کم از کم 34 افراد کو قتل کر دیا۔ جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس اور عینی شاہدین نے بتایاکہ موٹر سائیکلوں پر سوار مسلح افراد نے ضلع شِنکافی کے ایک گاؤں کوارے میں لوگوں پر اندھا دھند گولیاں چلائیں اور ان کے گھروں کو نذر آتش کر دیا۔ مقامی پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق ڈاکوؤں کے اس حملے میں34 افراد ہلاک ہوئے۔ گاؤں کے رہائشیوں نے تاہم مرنے والوں کی تعداد 34 بتائی ہے جبکہ متعدد افراد ابھی بھی لاپتہ ہیں۔

Article Tags

Facebook Comments