افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردارپر پاکستان کے بے حد مشکور ہیں،امریکا

واشنگٹن (ہم صفیر نیوز)امریکا کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ وامریکاکی سلامتی کے لیے سب سے بڑا مسئلہ ہے۔اس مسئلے کے اثرات بہت زیادہ ہوسکتے ہیں اسی وجہ سے انتظامیہ اس حوالے سے اکثر سوچتی ہے، مائیک پومپیو نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد بحال کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی ضروت پر زور دیا تھا، امریکا ترقی یافتہ پاکستان کا خواہاں ہے جو خطے کے امن و استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، جس کے لیے ہم اسلام آباد کے مشکور ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ ایٹمی ہتھیاروں کا پھیلاؤ اس وقت قومی سلامتی کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، اور یہ تمام خدشات میں سرِ فہرست ہے۔سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومیو کے بیان کا دفاع کرتے ہوئے رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کے لیے ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے اسے ہر وقت مصروف رہنا ہے۔انہوں مزید کہا کہ اس مسئلے کے اثرات بہت زیادہ ہوسکتے ہیں اسی وجہ سے انتظامیہ اس حوالے سے اکثر سوچتی ہے۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے نائب ترجمان نے کہا کہ مائیک پومپیو نے پاکستان اور امریکا کے درمیان اعتماد بحال کرنے کے لیے پاکستان کی جانب سے اقدامات اٹھانے کی ضروت پر زور دیا تھا۔رابرٹ پلاڈینو کا کہنا تھا کہ امریکا ترقی یافتہ پاکستان کا خواہاں ہے جو خطے کے امن و استحکام میں اپنا مثبت کردار ادا کرے۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے پلاڈینو کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے ، جس کے لیے ہم اسلام آباد کے مشکور ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.