پاک فوج کا بھارتی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب ،سات بھارتی فوجی ہلاک ،19 زخمی ہوگئے

راولپنڈی (ہم صفیر نیوز ) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں سات بھارتی فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں تین پاکستانی فوجی شہید ہوگئے تھے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارتی فورسز کی فائرنگ بھرپور جواب دیا گیا جس کے نتیجے میں بھارت کے 7 فوجی ہلاک اور 19 زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے پاکستانی جوانوں کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے منگل کو 18 سالہ نوجوان شہید اور 3 خواتین زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.