بے گھر ،بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری ہے عمران خان

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز )وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے،نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کر گی۔بد ھ کو وزیر اعظم عمران خان نے پیر ودھائی کے قریب پناہ گاہ کا اچانک دورہ کیا ۔وزیر اعظم نے شب معراج کی مبارک رات کے موقع پر پناہ گاہ میں موجود افراد کیلئے مہیا سہولیات کا جائزہ لیا۔وزیر اعظم نے پناہ گاہ میں موجود افراد سے سہولیات کے بارے میں بھی استفسار کیا ۔مناسب سہولیات کی دستیابی پر وزیر اعظم نے یاطمینان کا اظہارکیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بے گھر اور بے سہارا افراد کی کفالت ریاست کی ذمہ داری اور پی ٹی آئی حکومت کے ایجنڈے کا بنیادی جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ نادار افراد کی کفالت کے حوالے سے حکومت ہر ممکن کوشش کرے گی۔وزیر اعظم نے کہا کہ پورے ملک میں مزید پناہ گاہیں قائم کی جائینگی اور موجودہ پناہ گاہوں کو مزید وسیع کیا جاے گا تاکہ زیادہ افراد مستفید ہو سکیں۔انہوں نے کہا کہ پناہ گاہوں کی تعمیر کے سلسلے میں مخیر حضرات کا تعاون اور پیشکش حوصلہ افزا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.