اینی میٹڈ فلم’دی اینگری برڈز2 ’کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا

نیو یارک (ہم صفیر نیوز) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ تھری ڈی اینی میٹڈ فلم دی اینگری برڈرز2 کا انٹرنیشنل ٹریلر جاری کردیا گیا۔تھروپ وین اور جوہن رائس کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2016میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے جس میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردارایک بار پھر اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ،ڈینی مک برائیڈ،بل ہیڈر،مایا روڈولف اور ریچل بلوم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔جان کوہن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم سونی پکچرز کے بینر تلے16اگست کو سینماء گھروں کی زینت بنے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.