روس نے منفی ساٹھ ڈگری سینٹی گریڈ والے آرکٹک ریجن میں فوجی اڈہ قائم کردیا

ماسکو (ہم صفیر نیوز)روس نے منفی ساٹھ سے منفی پینسٹھ ڈگری سینٹی گریڈ والے آرکٹک ریجن میں فوجی اڈہ قائم کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت دفاع کے حکام نے بتایاکہ آرکٹک ریجن میں قائم فوجی اڈے میں دنیا کا جدید ترین اینٹی شپ میزائل سسٹم نصب کیا گیا ہے جودوسوکلومیٹرکے دائرے میں نیٹوشپس کوہدف بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔فوجی اڈے میں شدید موسمی اثرات سے بچنے کے لیے تھرمل اسنولیشن ڈیوائسزلگائے گئے ہیں جس کے بعد بیرکس میں موجود اہلکار نارمل درجہ حرارت میں روز مرہ کی سرگرمیاں انجام دے سکتے ہیں۔فوجی اڈے پردوسوپچاس اہلکارکسی بیرونی امداد کے بغیر چھ ماہ کا عرصہ گزارسکتے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.