وفاقی حکومت کاادویات کا اسٹاک قبضے میں لینے کاحکم

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)وفاقی حکومت نے منظور شدہ قیمتوں سے زائد قیمت وصول کر نے والی ادویات کا سٹاک قبضے میں لینے کاحکم دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی، خلاف ورزی کر نے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ۔ پیر کو وفاقی وزیر صحت عامر کیانی نے ڈریپ کے سربراہ اور فیڈرل ڈرگ انسپکٹرز کی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد میں ڈسٹری بیوشن آف سرل کمپنی کے ویئر ہائس پر چھاپہ مارا اور ازخود اضافہ کرنے والی ادویات کی قیمتوں کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر حکومت کی منظور شدہ قیمتوں سے زاید قیمت وصول کرنے والی ادویات کا سٹاک قبضے میں لینے کا حکم دیا گیا ۔ وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہاکہ پورے ملک میں غیر قانونی طور پر ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کا کریک ڈاؤن جاری ہے ۔عامر کیانی نے کہاکہ ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت ہر گز نہیں دی جا سکتی،خلاف ورزی کرنے والوں کے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ اس مہم کی میں خود نگرانی کروں گاانہوں نے کہاکہ غیر قانونی اضافے میں ملوث کمپنیوں کا سٹاک قبضے میں لیا جا رہا ہے۔عامر کیانی نے کہاکہ ڈرگ ایکٹ کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جن دوا سازکمپنیوں نے حکومت کی منظور شدہ قیمتوں ک ی خلاف ورزی کی ہے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔عامر کیانی نے کہاکہ کسی کو ادویات کی قیمتوں میں غیر قانونی اضافے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.