انڈونیشیا انتخابات :حکومت اوراپوزیشن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ

جکارتہ(ہم صفیر نیوز)انڈونیشیا کے موجودہ صدر جوکو ویدودو کو صدارتی انتخابات میں سابق فوجی جنرل پرابووو سوبیانتو کے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ویدودو اپنی انتخابی مہم کے دوران ترک صدر رجب طیب ایردوآن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی طرح ہولوگرام ٹیکنالوجی کا استعمال جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سترہ اپریل کو ہونے والے انتخابات میں 192 ملین رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ان میں پانچ ملین نئے نوجوان ووٹرز بھی شامل ہیں۔ رائے عامہ کے جائزوں کے مطابق صدر ویدودو کو اپنے حریف امیدوار پر برتری حاصل ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.