فساد چودھری کے پاس ثبوت ہیں تو عدلیہ میں پیش کریں، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی) مشیر اطلاعات قانون و اینٹی کرپشن سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فواد چودھری نے اپنے عمل سے ثابت کردیا کہ وہ کبھی سیاستدان نہیں بن سکتے۔آمروں کے کاسہ لیس پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف من گھڑت الزمات عائد کررہے ہیں۔ پیپلزپارٹی قیادت پر ماضی میں بھی گھٹیا الزامات عائد کئے جاتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فساد چودھری کے پاس ثبوت ہیں تو عدلیہ میں پیش کریں۔الزمات عائد کرکے فواد چودھری سستی شہرت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پیپلزپارٹی کی قیادت ہمیشہ عدلیہ میں سرخروع ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کا اپنا کوئی ایجنڈا نہ پالیسی ہے۔اس طرح کے الزمات ملکی سیاست اور بدترین مہنگائی سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ چودھری صاحب ! دو کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر کہاں ہیں؟قوم آپ سے تمام یوٹرن کا حساب لے گی۔علیمہ باجی کے این آر او کا زکر کرتے آپکی زبان کیوں بند ہوجاتی ہے؟آپکی طرز حکمرانی ملک میں انتشار پھیلانے کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.