مودی نے پاکستانی جوہری خطرے کو غیر اہم قرار دے دیا

نئی دہلی (ہم صفیر نیوز )بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہاہے کہ بھارت نے حملے کی صورت میں پاکستان کی جانب سے جوہری حملوں کی دھمکیوں کو غیر اہم کر دیا ہے،پاکستانی سرزمین پر بھارتی حملے سے جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ فروری کے مہینے میں بھارتی طیاروں کے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں ممالک کے مابین جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط تھیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی ٹی وی کے مطابق ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان، مقبوضہ کشمیر کے رہنماؤں اور اپوزیشن کانگریس پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔مودی نے کہا کہ فروری کے مہینے میں بھارتی طیاروں کے پاکستانی حدود میں داخل ہو کر حملہ کرنے سے ثابت ہو گیا ہے کہ کشیدگی میں اضافے سے دونوں ممالک کے مابین جوہری تصادم کے خطرے کی باتیں غلط تھیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.