چلی: گھر پر طیارہ گر کر تباہ ، چھ افراد ہلاک

سینتیا گو (ہم صفیر نیوز)چلی میں چھوٹا ایک گھر پر گر کر تباہ ہوگیا حادثے کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے ۔چلی حکام کے مطابق چھوٹا طیارہ دارالحکومت سین تیاگو کے نزدیکی علاقے کے ایئرپورٹ سے اڑا اور ٹیک آف کے کچھ دیر بعد ہی بجلی کی طیاروں سے ٹکرا کر ایک گھر پر گرگیا۔گرتے ہی طیارے میں آگ بھڑک اٹھی جس سے گھر کو بھی نقصان پہنچا، ہلاک ہونے والوں میں پائلٹ سمیت دو خواتین اور چار مرد شامل ہیں ۔لاس ویگاس علاقے کے گورنر جیری جوگونس نے بتایا کہ جہاز جس مکان پر گرا اس میں کوئی موجود نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ جہاز میں ایک پائلٹ اور 5مسافر سوار تھے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.