وزیر خارجہ سے نئے سیکرٹری خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے ملاقات کی جس میں خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو یہاں نئے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود نے وزارتِ خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں خارجہ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ سہیل محمود انتہائی تجربہ کار اور منجھے ہوئے سفارتکار ہیں ۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ سہیل محمود بھارت میں ہائی کمشنر سمیت اہم ذمہ داریاں نبھانے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سہیل محمود کی بطور سیکرٹری خارجہ تعیناتی خوش آئند ہے ۔سیکرٹری خارجہ نے کہاکہ پاکستان کے بہترین مفاد میں اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھانے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.