اگر ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائینگے ،رانا ثناء اللہ

لاہور (ہم صفیر نیوز)سابق صوبائی وزیر اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگر ملک میں صدارتی نظام لگایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہوجائینگے ،سلیمان شہباز شریف باہر سے پیسہ ملک میں لائے ، باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں ہے ۔ ایک انٹرویومیں راناثناء اللہ نے کہاکہ نیب کی تحویل میں ایسے لوگ ایک ایک سال سے پڑے ہیں جن کا کوئی قصور نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز سیاست میں نہیں اور نہ ہی وہ سیاست کررہے ہیں، جو الزامات ان پر لگے وہ منی لانڈرنگ نہیں۔انہوں نے کہاکہ سلیمان شہباز تو باہر سے پیسہ لائے اور یہاں لگایا اور باہر سے پیسہ پاکستان بھیجنا کوئی منی لانڈرنگ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان ایک کاروباری خاندان ہے،یہ لوگ ایک زمانے سے اپنا بزنس کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم عمران خان اس ملک کو تباہ کردیگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ اگر ملک میں صدارتی نظام لایا گیا تو صوبے آپ سے الگ ہو جائیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.