قومی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی

لندن (ہم صفیر نیوز) قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی ، شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کرینگے قومی کرکٹ ٹیم دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی جہاں وہ ورلڈ کپ سے قبل انگلینڈ کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز اور ایک ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔دورہ انگلینڈ اور ورلڈ کپ کیلئے 17 رکنی ٹیم روانہ ہوئی ہے جس میں فخر زمان، امام الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد، عماد وسیم، حسن علی، محمد عامر، جنید خان، یاسر شاہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ محمد حسنین، عابد علی، بابر اعظم اور شاہین آفریدی بھی انگلینڈ جانے والوں میں شامل ہیں ،شعیب ملک دبئی سے ٹیم کو جوائن کریں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم 27 اپریل کو انگلینڈ کے مقامی کلب کینٹ کاؤنٹی کے خلاف میچ سے دورے کا آغاز کرے گی جس کے بعد پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان واحد ٹی ٹوئنٹی میچ 5 مئی کو کھیلا جائے گا۔ ورلڈکپ کا افتتاحی میچ انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان 30 مئی کو کھیلا جائیگا، پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو کھیلے گی ، ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرا 16 جون کو ہوگا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.