جولائی تا اپریل،ٹیکس محصولات میں 3.09فیصد اضافہ

کراچی(ہم صفیر نیوز)رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ جولائی تا اپریل کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کے ٹیکس محصولات میں 3.09 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آرکے اعدادوشمارکے مطابق پہلے دس ماہ کے دوران ایف بی آر نے 2.981 کھرب روپے کے ٹیکس وصول کیے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی دس ماہ میں ایف بی آرکے محصولات کا حجم 2.922 کھرب روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران ٹیکسز کی وصولی کے حجم میں 59 ارب روپے یعنی3 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.