امریکی پابندیوں کی مزاحمت تیل اور دیگر مصنوعات کی برآمدات سے کریں گے، ایران

تہران (ہم صفیر نیوز)ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ ایران کو امریکی اقتصادی پابندیوں کی مزاحمت تیل کے ساتھ ساتھ دیگر برآمدات میں اضافے کے ساتھ کرنی چاہیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حسن روحانی نے ہفتے کے روز یہ بیان یورینیئم کی افزودگی اور متنازعہ جوہری منصوبے میں توسیع کو روکنے کے سلسلے میں امریکی دباؤ کے رد عمل کے طور پر دیا۔ ایرانی صدر کے مطابق ایران کو تیل اور گیس کی صنعت کے علاوہ دیگر شعبوں میں پیداوار کو ترجیح دیتے ہوئے برآمدات میں اضافہ کرنا ہوگا تاکہ امریکی حکومت کی اقتصادی پابندیوں کا مقابلہ کیا جاسکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.