فیصل آباد سے برآمد ہونے والا بم جعلی نکلا

فیصل آباد (ہم صفیر نیوز) فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے علاقے انارکلی بازار میں بم برآمد ہونے کے واقع کا ڈراپ سین ہو گیا، برآمد ہونے والے پیکٹ سے بارودی موآد برآمد نہیں ہوا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے علاقے انارکلی بازار میں بم برآمد ہونے کے واقع کا ڈراپ سین ہو گیا، برآمد ہونے والا بم جعلی نکلا،پیکٹ میں سے کسی قسم کا بارودی مواد برآمد نہ ہوسکا، تخریب کاروں نے پرفیوم کے ڈبے کو بم کی شکل دینے کے لئے ڈبے پر تاریں، سیل بیٹری اور ٹائم ڈیوائس بھی لگائی تھی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر سی پی او فیصل آباد اظہر اکرم اور ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ڈوگر بھی موقع پر پہنچ گئے تھے۔۔ پولیس کے مطابق 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.