خانیوال میں مسجد کی چھت گرنے سے ایک نمازی جاں بحق

خانیوال (ہم صفیر نیوز) خانیوال میں زیر تعمیر مسجد کی چھت گر نے سے ایک نمازی جاں بحق اور پانچ شدید زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق خانیوال کے نواحی علاقے کچاکھوہ کے حسینی چوک میں زیر تعمیر مسجد کی چھت پر ویلڈنگ کاکام ہورہا تھا کہ اچانک چھت گر گئی جس کے نتیجے میں نمازی اور کام کرنے والا مزدور ملبے کے نیچے دب گئے۔ریسکیو نے امدادی کازروائیاں کرتے ہوئے ملبے کے نیچے سے نمازیوں اور مزدور کو نکالا،ایک نمازی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ دو مزدوروں سمیت پانچ نمازی شدید زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تمام زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.