فیصل آباد: شہریوں سے پیسے بٹورنے والا جعلی ٹریفک وارڈن گرفتار

فیصل آباد (ہم صفیر نیوز) فیصل آباد میں شہریوں سے پیسے بٹورتے جعلی ٹریفک وارڈن کو گرفتار کر لیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے اس کیخلاف تفتیش کا آغاز کر دیا۔تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کے علاقے سمندری روڈ پر جعلی ٹریفک وارڈن شہریوں کو ڈرا دھمکا کر پیسے بٹور رہا تھا کہ موقع پر ہی افضل گجر نامی اصلی ٹریفک وارڈن پہنچ گیا۔ ٹریفک وارڈن نے پوچھ گچھ کی تو شہریوں نے پیسے ہتھیانے سے آگاہ کیا جس پر جعلی ٹریفک وارڈن کو گرفتار کرکے تھانہ ڈی ٹائپ پولیس کے حوالے کردیا۔فیصل آبادپولیس نے ناصر نامی جعلی ٹریفک وارڈن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.