صارفین اپنے بینک اکاءونٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کے لئے بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں

کراچی(ہم صفیر نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ہدایات دی ہیں کہ ملک بھر کے صارفین اپنے بینک اکاءونٹس کو بلاک ہونے سے بچانے کےلیے مقررہ تاریخ 31 مئی سے قبل بائیومیٹرک تصدیق کروا لیں ۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اکاءونٹس معطل کرنے کے حوالے سے تمام بینکوں کو آگاہ کردیا ہے ۔ ملک کے تمام بینک صارفین کو بذریعہ ایس ایم ایس اور ایم میل اکاءونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق سے متعلق مطلع کر چکے ہیں ۔ بینک اکاءونٹس کی بائیومیٹرک تصدیق کروانے کا طریقہ انتہائی آسان ہے ۔ صارفین اپنے متعلقہ بینک کے اے ٹی ایم جا کر اکاءونٹس کی تصدیق کروا سکتے ہیں ۔ اے ٹی ایم مشین میں پہلے داخلے اینٹر کا بٹن دبا کر 13 ہندسوں پر مشتمل اپنے شناختی کارڈ نمبر ڈالیں ، جس کے بعد مشین انگوٹھے کے فنگر پرنٹ مانگے گی اور اکاءونٹس کی تصدیق ہو جائے گی ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.