میڈیکل رپورٹ پر سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کو تبدیل کردیا گیا

لاڑکانہ(ہم صفیر ) میٖڈیا کی رپورٹ پر ایکشن چیف سیکریٹری نے ایک ہفتہ قبل تعینات کیے گئے میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ کو تبدیل کردیا ۔ میڈیا کی جانب سے شعبہ حادثات لاڑکانہ میں اسٹرلائیز مشین خراب ہونے اور ڈیٹول کے پانی میں اوزار دھو کر مریضوں کو ٹانکے لگانے کی رپورٹ شاءع کی تھی، 15 مئی کو شاءع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ شعبہ حادثات سمیت شیخ زید وومن اسپتال کے آپریشن اور لیبر روم میں اسٹرلائیزڈ آلات استعمال نہ کرنے سے ایچ آئی وی اور ہیپاٹاءٹس پھیلنے کا خدشہ بڑھ رہا ہے، جس پر چیف سیکریٹری سندھ سید ممتاز شاہ نے ایکشن لیتے ہوئے میڈیکل سپریٹنڈنٹ احمد علی بروہی کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، جن کی جگہ ڈپٹی میڈیکل سپریٹنڈنٹ لاڑکانہ ڈاکٹر عبدالستار شیخ کو میڈیکل سپریٹنڈنٹ کا اضافی چارج سونپ دیا گیا ہے ۔ سابق ایم ایس علی گوہر ڈاہری کی رٹائرمنٹ کے بعد ایک ہفتے میں یہ دوسرے ایم ایس چانڈکا اسپتال تعینات کئے گئے ہیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.