سندھ حکومت نے ہمارے معصوم بچوں کو لاوارث کر کے ختم کررہی ہے، امیر بخش بھٹو

لاڑکانہ(ہم صفیر نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما امیر بخش خان بھٹو نے اپنے حلقہ انتخاب رتوڈیرو سٹی کے مختلف محلوں اور تحصیل کے مختلف گاءوں چھٹی ڈربھ، تھنبھ بوزدار، الہڈنو سیلرو، مسکان بروہی کا دورا کیا ۔ دورے کے دوران ایڈز کی بیماری میں مبتلا فوت ہونے والے معصوم بچوں ہمت علی، طاہر بوزدار، توفیق سیلرو، امین بروہی، نادیہ بروہی، دلمراد لاشاری، صمد علی، جویریہ پتافی، آغا خان میرانی، عزادار علی دایو، مسمات شمشاد زوجہ بچل سیلرو کے ورثاء سے تعزیتیں کیں ۔ اس موقعے پر فوتیوں کے ورثاء نے روتے ہوئے امیر بخش خان بھٹو کو بتایا کہ سندھ حکومت نے ہمارے معصوم بچوں کو لاوارث کر کے مارا ہے، ابھی بھی رتوڈیرو اور لاڑکانہ کی ہسپتالوں میں جہاں خون ٹیسٹ ہو رہا ہے وہاں ڈاکٹروں اور عملے پر پیپلز پارٹی کے گنڈے کھڑے ہیں ۔ جس وجہ سے مریضوں کی تعداد بہت کم کر کے بتائی جا رہی ہے ۔ مریضوں کو کسی قسم کے علاج کی کوئی سہولت مہیا نہیں کی جا رہی اور روزانہ مریضوں کو لاڑکانہ طلب کر کے شدید گرمی میں دربدر کر کے بغیر کسی علاج کے واپس کردیا جاتا ہے ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.