سکھر: رمضان بچت بازارنے شہریوں اور اسٹال ہولڈرز کوشدید مایوس کر د یا

سکھر (ہم صفیر نیوز )سکھرانتظامیہ کی جانب سے ریلوئے گراءونڈ میں لگایا جانے والے رمضان بچت بازارنے شہریوں اور اسٹال ہولڈرز کوشدید مایوس کر دیاہے ، دوسرے جمعہ کو بھی رمضان بچت بازار میں سناٹے چھائے رہے اور پولیس اور سکھر میونسپل کارپوریشن عملے کی جانب سے بچت بازار کو مزید اچھا دیکھانے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں میں جمعہ بازار لگانے والے چھوٹے دکانداروں ، ٹھیلے لگانے والوں کو زبردستی گراءونڈ کے خالی حصہ میں بیٹھا دیا گیا تاکہ شہریوں کی توجہ رمضان بچت بازار کی جانب مرکوز ہو سکے لیکن یہ انتظامات بھی بے سود ثابت ہو ئے رمضان بچت بازار کے سلسلے میں خریداری کیلئے آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کے اس بچت بازار سے اچھا تو ہم بازار سے ہی اشیاء خرید لیں یہاں بھی وہی ریٹ مل رہا ہے جو بازار میں مل رہا ہے انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے لاکھوں روپے خرچ کرنے کے بجائے یہی رقم ان کو ریلیف فراہم کرنے میں لگائے تاکہ شہریوں کا کچھ بھلا ہو سکے دوسری جانب سے رمضان بچت بازار کے اسٹال ہولڈر بھی گاہگوں کے انتظار میں سارا دن بیٹھے رہنے سے بور ہو گئے ہیں اور آئے دن ٹھیکیدار اور انتظامی افسران سے ٹینٹ اور دیگر سامان کا از خود کرایہ ادا کرکے بچت بازار ختم کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں ۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.