میں کترینہ کا بھائی جان نہیں، سلمان خان

ممبئی (ہم صفیر نیوز) بھارتی فلم انڈسٹری کے دبنگ اداکار سلمان خان نے کہا ہے کہ کترینہ کیف کا بھائی جان نہیں ہوں۔تفصیلات کے مطابق سلمان خان اور کترینہ کیف اپنی آنیوالی فلم بھارت کے گانے ’زندہ‘ کی ریلیز کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں فلم کی ٹیم سمیت موجود تھے، اس موقع پر باربی ڈول کترینہ کیف سے ایک رپورٹر نے پوچھا کہ فلم بھارت اور اپنے کردار اور بھائی جان (سلمان خان) کے بارے میں کچھ بتائیں، کترینہ کیف ابھی خاموش ہی تھیں کہ سلمان خان نے فوراً ہی جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”پاجی! ان کیلئے بھائی جان نہیں ہوں میں۔“فلم ٹائیگر زندہ ہے کے ہیرو سے رپورٹر نے ایک سوال میں پوچھا کہ اگر آپ کترینہ سے بھائی جان نہیں سننا چاہتے تو کونسی جان سننا پسند کریں گے؟ جس کے جواب میں دبنگ خان نے کہا کہ ’میری جان‘ جس کے بعد تقریب میں موجود سبھی لوگ ہنسنے لگے۔واضح رہے کہ فلم ’بھارت‘ رواں سال 5 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.