جیل میں قید نواز شریف کو اپنی نہیں عوام اور ملکی معاشی حالات کی فکر ہے‘ آصف کرمانی

لاہور(ہم صفیر نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سینیٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستان کی گرتی معیشت اور مہنگائی کے حوالے سے فکر مند ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جیل میں قید نواز شریف کو اپنی کوئی فکر نہیں لیکن انہیں عوام اور ملکی معاشی حالات پر گہری تشویش ہے۔ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ، دہشتگردی کا خاتمہ کیا،سی پیک کے ذریعے پاکستان میں ترقی اور خوشحالی کا راستہ کھولا۔نواز شریف نے اپنے دور میں مہنگائی کو کنٹرول کیا، بجلی، گیس اور پٹرول کی قیمتیں بڑھنے نہ دیں لیکن نالائق، نا اہل اور جھوٹی حکومت نے نواز شریف کی ترقی اور خوشحالی کو بریک لگا دی ہے۔عوام بہت جلد اس جعلی حکومت کو اٹھا کر پرے پھینک دیں گے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.