عمران خان کرپشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے‘ڈاکٹر شاہد صد یق

لاہور (ہم صفیر نیوز) تحریک انصاف کے بانی رکن سا بق انچارج میڈ یا سیل پی ٹی آ ئی پنجا ب مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ عمران خان کرپشن پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے ز ر داری اور نواز شریف کو چھوڑ دیں تو اپوزیشن ٹھس ہوجائے گی ن لیگ کا بیانیہ نوٹ کو عزت دو ہے سزا یافتہ خاتون کو پارلیمنٹ میں بلانا کھلا مذاق ہے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ مہنگائی بے روزگاری روپے کی بے قدری کی اصل ذمہ دار پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کی حکومتیں ہیں۔ اپوزیشن ڈالر کی اڑان کا شور مچا رہی ہے حقیقت یہ ہے کہ ڈالر ن لیگ کی حکومت میں بڑھنا شروع ہو گیا تھا، اصل خرابی کی وجہ ن لیگ کی ناکام پالیسیاں تھیں انہو ں نے مزید کہاکہ ملک میں عارضی معاشی بحران ہے حکومت درست فیصلے کر رہی ہے جلد پاکستان معاشی بحران سے نکل آئیگا،چین سمیت دیگر ممالک سے معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کی بر آمد ت میں بھی اضافہ ہوا۔انہو ں نے مزید کہاکہ (ن)لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے معیشت کو تباہی کے سواکچھ نہیں دیا اور آج یہ جماعتیں قوم کو بے وقوف بنانے کی ناکام کوشش کر رہی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.