پاکستان روپیہ اور اسٹاک مارکیٹ مزید مستحکم ہوگی، مشیر برائے وزارت ساحلی امور

کراچی (ہم صفیر نیوز)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان حکومتی پالیسیز کا ضمر ہے۔ ملکی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہوچکی ہے اور انشااللہ، آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید بہتر ہوجائیں گے۔ان خیالات کا اظہار وفاقی مشیربرائے وزارتِ ساحلی امور محمود مولوی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اسٹاک مارکیٹ اور ڈالرز کے ریٹ تبدیل ہوتے ہیں مگر اس سے ملکی معیشت پر اثر نہیں پڑتا۔ ملکی معیشت دیر پا فیصلوں پر انحصار کرتی ہے اس لئے ان تبدیلیوں سے گھبرانا نہیں چاہیے۔ محمود مولوی نے کہا کہ حکومت نے ملکی معیشت میں تبدیلیاں کیں ہے جس کا فائدہ قوم کو ہوگا۔ پیٹرولیم مضنوعات کی قیمتیں جلد کم ہوجائیں گی جس سے مہنگائی میں نمایاں کمی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سرمایہ کاروں کا حکومت پر اعتماد دن بدن بڑھ رہا ہے اور دوسرے ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کے لئے تیار ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.