سکھر؛دو ماہ بعد ہم صفیر کی خبر پر نیب کی کارروائی، ہریش مل گرفتار، مزید گرفتاریوں کا امکان

سکھر (ہم صفیر نیوز)سکھردو ماہ بعد ہم صفیر کی خبر پر نیب کی کارروائی ہریش مل گرفتار،روز نامہ ہم صفیر نے دو ماہ قبل محکمہ خوراک میں کی جانے والے گندم خرد برد کے بارے میں ہریش مل کے خلاف خبر دی تھی جس کے بعد نیب نے کارروائی کرتے ہوئے ہریش مل کو کراچی سے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب سکھر کی ٹیم نے خان فلور اینڈ رائیس ملز، لال فلور اینڈ رائیس ملز اور شہباز فلور اینڈ رائیس ملز میں شراکت دارہریش مل ولد ہوندو مل ستنوانی کو کراچی سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ متعلقہ جوابدارہریش مل پر محکمہ خوراک کے افسران سے ملی بھگت کرکے 438 ملین کی گندم زخیرہ کرکے خرد برد کا الزام ہے۔ نیب کے مطابق ہریش مل کو مزید کارروائی کے لئے احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا جبکہ اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کا امکان موجود ہے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.