بلاول بھٹو زرداری کی خانگڑہ آمد، سردار علی محمد خان مہرکے انتقال پر ورثاء سے افسوس کا اظہار

سکھر(ہم صفیر نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خانگڑہ پہنچ کروفاقی وزیر سردار علی محمد خان مہرکے انتقال پر ان کے ورثاء ایم پی اے سردار علی گوہر خان مہر، ایم پی اے سردار علی نواز خان مہر اور صوبائی مشیر سردار محمد بخش خان مہر سے افسوس کا اظہار کہا اور مرحوم کو روح کو ایثال ثواب پہنچانے کے لئے دعا مانگی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا ء سید ناصر حسین شاہ، سید اویس قادر شاہ اور عبدالباری خان پتافی ان کے ساتھ تھے۔ بعد میں پ پ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے مختصر گفتگور کرتے ہوئے کہا کہ مہر خاندان سے ہمارے پرانے تعلقات ہیں اس لئے میں یہاں پر تعزیت کرنے پہنچا ہوں جبکہ میں یہاں پر سیاسی سوالوں کے جواب نہیں دوں گا۔ اس موقع پر انہوں نے کوئٹہ میں دہشتگردی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمشیہ دہشتگردی کے خلاف آواز اٹھائی ہے مگر افسوس کے اس وقت تک وزیراعظم نے نیکٹا کا اجلاس طلب نہیں کیا کیوں کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لئے سنجیدہ نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی جب بھی اقتدار میں آئی ہے تو دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کیے گئے ہیں اس لئے ہم چاہتے ہیں کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد یقینی بنائے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.