کوہلو کے محکمہ MMDمیں ڈیزل کی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کرپشن کا انکشا ف

کوہلو(ہم صفیر نیوز) بلوچستان کے ضلع کوہلو کے محکمہ ایم ایم ڈی میں ڈیزل کی مد میں ماہانہ لاکھوں جبکہ سالانہ کرورڑوں روپے کرپشن کا انکشاف ہوا ہے تفصیلات کے مطابق کوہلو کے محکمہ ایم ایم ڈی میں ڈیزل کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے باوثوق ذرائع کے مطابق محکمہ کو ماہانہ 30ہزار لیٹر ڈیزل وصولی ہوتی ہے جس میں سے صرف 6ہزار لیٹر کا کام کرکے محکمے کو چونا لگایا جاتا ہے اور بقایہ پیسے ضلعی آفیسر،سپروائزراور ڈیژنل ڈائریکٹر خوردبرد کرتے ہیں جس سے محکمہ کنگال ہوچکا ہے کوہلو کے زمینداروں کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے فی گھنٹہ ڈوزر 700روپے کا پیکج کسانوں کو دیا گیا تھا تاہم یہاں ضلعی آفیسر کی اندھیر نگری چوپٹ راج قائم ہے جس کی وجہ سے زمیندارسے فی گھنٹہ 1000روپے کے ساتھ ڈوزر ڈرائیور کو بھی 250روپے فی گھنٹہ ادا کرنے پڑتے ہیں جس کے باعث زمینداروں کو ماہانہ لاکھوں روپے کا نقصان ہورہا ہے وزیر اعلٰی بلوچستان جام کمال خان،صوبائی وزیر ایکلچر،صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری،نیب اور دیگر حکام کوہلو کے محکمہ ایم ایم ڈی کے آفیسروں کی کرپشن کا نوٹس لیکر گزشتہ 6سال کااڈاٹ کروائیں تاکہ کروڑوں روپے میں ملوث آفیسروں کا احتساب ہوسکے۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.