دپیکا پڈوکون پہلی بارفلم میں رنویر سنگھ کی بیوی بننے کو تیار

ممبئی (ہم صفیر نیوز)بولی وڈ ڈمپل گرل دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ یوں تو نومبر 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، تاہم دونوں نے آج تک ایک ساتھ فلم میں میاں اور بیوی کا کردار ادا نہیں کیا تھا۔گذشتہ برس اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ دپیکا پڈوکون کو آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے کے لیے پیش کش کی گئی تھی۔تاہم دپیکا پڈوکون نے مختصر کردار ہونے کی وجہ سے فلم میں رنویر سنگھ کی اہلیہ بننے سے انکار کردیا تھا۔لیکن اب دپیکا پڈوکون نے نہ صر ف اپنے حقیقی شوہر کی اہلیہ بننے کے لیے تیار ہوگئی ہیں بلکہ وہ فلم میں ان کی اچھی بیوی بننے کے لیے شادی شدہ خاتون سے تربیت بھی لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ آنے والی اسپورٹس ڈرامہ فلم ’83‘ میں دپیکا پڈوکون شوہر رنویر سنگھ کی اہلیہ کا کردار نبھائیں گی، تاہم وہ کردار کو اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتی ہیں۔فلم میں دپیکا پڈوکون سابق کرکٹر کپیل دیو کی اہلیہ روما کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔فلم میں کپیل دیو کا کردار رنویر سنگھ ادا کریں گے، جنہوں نے کردار کو اچھے طریقے سے ادا کرنے کے لیے کپیل دیو اور سچن ٹنڈولکر جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقت بھی گزارا تھا۔اب دپیکا پڈوکون بھی کیپل دیو کی اہلیہ روما کا کردار اچھے طریقے سے نبھانے کے لیے سابق کرکٹر کی اہلیہ سے تربیت لینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.