دفاع ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں 45کروڑ60لاکھ روپے مختص

اسلام آباد (ہم صفیر نیوز) آئندہ مالی سال 2019-20ء میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام دفاع ڈویژن کی جاری اور نئی سکیموں 45کروڑ60لاکھ روپے مختص کر دیئے گئے ہیں جبکہ دفاعی پیداوار ڈویژن کی 2 جاری سکیموں کیلئے1ارب 70کروڑ روپے فنڈز رکھے گئے ہیں۔دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال 2019-20کے دوران دفاع ڈویژن کی جاری سکیموں میں سروے لاہور کی باؤنڈری وال،ایف جی ڈگری کالج فار بوائز کوہاٹ، 6 بحری جہازوں کی تعمیر اور سروے آف پاکستان کیلئے جدید پرنٹر کے حصول کے لئے 41کروڑ جبکہ نئی سکیموں میں پی ایم ایس اے کی تعمیر،ڈگری کالج ملیرکے قیام، نیشنل جیو ڈیک کے قیام اور کوئٹہ میں ٹیوب ویل کی تنصیب کیلئے 4کروڑ 60لاکھ 33ہزار روپے مختص کیے ہیں۔پی ایس ڈی پی 2019-20 ء کے مطابق کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کی اپ گریڈیشن کے لئے 70کروڑ جبکہ بحری جہازوں کی مرمت کے لئے شپ لفٹ اینڈ ٹرانسفر سسٹم کی تنصیب کے لئے ایک ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.