حمزہ شہباز کی گرفتاری، مسلم لیگ (ن) کارکنان کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر(ہم صفیر نیوز)پاکستان مسلم لیگ ڈسٹرکٹ سکھر کے زیر اہتمام ن لیگ رہنما حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری والے عمل کے خلاف کارکنان کی بڑی تعداد نے ضلعی سیکریٹریٹ دفتر کے باہر صوبائی نائب صدر حاجی امام الدین کھوسہ، ڈسٹرکٹ سکھر کے صدر خورشید احمد میرانی،سنیئر نائب صدر سعید احمد مغل جنرل سیکریٹری محمد اعظم خان، گل حسن کھوسو و دیگرکی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور شدید نعرے بازی کی مظاہرے میں پاکستان مسلم لیگ ن کی ذیلی تنظیموں لیڈیز ونگ، یوتھ ونگ، لائرز فورم، کلچرل ونگ کے عہدے داروں نے بھی شرکت کی کارکنان نے حمزہ شہباز شریف کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقامی کاروائی قرار دیا اور کہا کہ ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف، شہباز شریف، حمزہ شہباز شریف کے خلاف جھوٹے الزامات لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کسی صورت قابل قبول نہیں ہے ن لیگ کے قائدین و لیڈرا ن نے ہمیشہ حق اور سچ کیساتھ ان جھوٹے پروپگنڈوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور ہمیشہ عوام کے سامنے سرخرو ہو ئے ہیں، نواز شریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کر کے حق اور سچ کی آواز کو دبایا نہیں جا سکتا پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان اپنی جماعت سمیت اپنے محبوب قائدین کی حفاظت کرنا جانتے ہیں اور ان کی ایک آواز پر مخالفین کی اینٹ سے اینٹ بجا دینگے رہنماؤں نے اعلان کیا کے اگر فی الفور حمزہ شہباز شریف کو رہا کر کے ان کے خلاف جھوٹے مقدمات فوری ختم کئے جائیں بصورت دیگر ضلع بھر میں کارکنان سراپا احتجاج بن جائینگے اور اس کی تمام تر زمہ داری عمران نیازی حکومت پر عائد ہو گی۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.