آصف زرداری کی گرفتاری،نوشہروفیروز ضلع میں پولیس کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم

نوشہرو فیروز(ہم صفیرنیوز)سابق صدر آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد ایس ایس پی نوشہروفیروزکیپٹن (ر)طارق ولایت نے موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر نوشہروفیروز ضلع میں پولیس کو ہائی الرٹ کرنے کا حکم دے دیا۔ایس ایس پی کی ہدایات پر امن و امان کو قائم اور برقرار رکھنے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس، موٹرے پولیس اور رینجرزنے مشترکہ فلیگ مار چ کیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی نوشہروفیروز کیپٹن ریٹائرڈ طارق ولایت نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر نوشہروفیروز ضلع میں پولیس کو ہائی الرٹ کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس وشپروفیروزکے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز صاحبان کو سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.