جیکب آباد: ایکسئین سیپکو،ایس ڈی نے معافی مانگ لی

جیکب آباد(ہم صفیر نیوز)صارف عدالت میں ایکسئین سیپکو،ایس ڈی او و دیگر پیش تحریری طور پر معافی مانگ لی آئندہ قانونی جوا ز کے علاوہ صارفین کی بجلی منقطع نہ کرنے کی یقین دہانی تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی کنزیومر پروٹیکشن کورٹ میں بابو محلہ کے صارف الیاس شیخ کی درخواست پر ایکسئین سیپکو ظہور نوناری،ایس ڈی او ریاض منگی،لائین سپریڈنٹ افتخار تہیم اور اے ایل ایم مندرانی پیش ہوئے سیپکو حکام نے تحریری طور پر کنزیومر کورٹ کے جج اعجاز علی چانڈیو کی عدالت میں معافی مانگتے ہوئے آئندہ کسی بھی صارف کی بنا کسی قانونی جواز کے بجلی منقطع نہ کرنے کی یقین دہانی کروائی جس پر عدالت نے داخل درخواست نمٹا دی،واضح رہے کہ سیپکو حکام نے الیاس شیخ کی بجلی علاقے میں بجلی چور زیادہ ہونے کا جواز بنا کر کاٹی تھی جبکہ صارف بل بھی ادا کرتا تھا۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.