شیخوپورہ، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق

شیخوپورہ (ہم صفیر نیوز)شیخوپورہ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔منگل کو شیخو پورہ پولیس کے مطابق شیخو پورہ کے شرقپور روڈ کے علاقے بدو مرادے کے قریب نامعلوم کار سواروں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص سجاد احمد ورک جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق مقتول سجاد احمد ورک گاؤں سے شیخوپورہ شہر آ رہا تھا کہ ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔پولیس نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ قتل کسی سابقہ دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے، مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

Facebook Comments

POST A COMMENT.