وفاقی حکومت نے آبی وسائل کیلئے 70ارب روپے مختص کر دیئے

اسلام آباد: (ہم صفیر نیوز)وفاقی حکومت نے آبی وسائل کیلئے 70ارب روپے مختص کر دیئے ہیں۔ منگل کو وزیر مملکت نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ آبی وسائل کیلئے70 ارب روپے مختص کیے جارہے ہیں،غیر ترقیاتی اخراجات کا حجم 6192ارب 90 کروڑ روپے رکھا گیا ہے، پنشن کی مد میں اخراجات کا تخمینہ 421ارب روپے رکھا گیا ہے،سود کی ادائیگیوں کے لیے2891ارب 40 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں اور آئندہ سال کے دوران سبسڈی کیلیے271ارب 50 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Facebook Comments

POST A COMMENT.